آج یوم دفاع پاکستان اور یوم شہداء پاکستان کے حوالے سے پاک فوج کی ٹیم کی قمر ندیم شہید کے گھر آمد
حوالدار قمر ندیم واہلہ شہید کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی.

یہ:فتح پور میں ٹیمپر شدہ گاڑیاں فروخت ہونے کا انکشاف، بڑے ادارے کا نوٹس، کروڑوں کی جائیداد خرید پر بھی سوال اٹھ گئے
لیہ:بڑے گھر کی فروخت کردہ ایک گاڑی کی ٹیمپرنگ لاہور میں ثابت گاڑی حوالہ پولیس، مزید انکوائری ٹحقیقاتی نمائندے کے ذمہ
لیہ:بڑے گھر نے گزشتہ چند سال میں کروڑوں کی جائیداد کیسے خریدی اور ملاوٹی چیزوں کے گودام کہاں ہے سب رپورٹس ادارے کو موصول

لکی میڈیا ڈپارٹمنٹ اور صحافیوں کیلئے تحریک طالبان پاکستان کا اعلامیہ
ملک کے تمام مقامی و عالمی سطح پر کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی خدمت میں عرض ہے کہ وہ تحریک طالبان پاکستان اور پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی جنگ میں جانبداری سے گریز کریں ـ ہم دیکھ رہے ہیں کہ آپ ہمیں ”دہشتگرد“ اور ”انتہا پسند“ جیسے مکروہ القابات سے یاد کرتے ہیں جو آپ کو اس جنگ میں جانبدار ثابت کرنے کی واضح دلیل ہے ـ
یہ آپکے پیشۂ صحافت پر بھی ایک داغ ہے، اور اس کا جواب آپ عالمی سطح پر نہیں دے سکتے کہ کیوں آپ دو فریقوں کے درمیان جنگ کی ایک خبر کو اس طرح سے شائع کرتے ہیں جس میں ایک کیلئے وہ نام جو اس نے خود کیلئے چنا ہے اور دوسرے کیلئے ایک ایسا نام جو اس کے فریقِ مخالف نے چنا ہے، استعمال کرتے ہیں؟ـ
لہذا، آج کے بعد ہمیں تحریک طالبان پاکستان کے نام سے ہی یاد کیا جائے، بصورت دیگر آپ اپنی صحافت کے ساتھ بھی خیانت کے مرتکب ہوں گے اور اپنے لئے دشمن بنانے میں بھی مددگار ہوں گے ـ
محمد خراسانی
ترجمان: تحریک طالبان پاکستان
28/محرم الحرام/1443ھـ ق
6/ستمبر/2021ء

موٹر ویز پر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد، پرائیویٹ گاڑیوں کو موٹر وے پر سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔
کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی ہے، ٹرانسپورٹ کی بندش سے مسافر خوار ہو گئے۔
ٹرانسپورٹ 12 ستمبر تک بند رہے گی۔ بسیں نہ ہونے کے باعث مسافر پرائیویٹ گاڑیوں میں سفر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکان من مانے کرائے وصول کرنے لگے عوام پریشان ہو کر رہ گئی جلسوں میں کورونا نہیں بسوں میں ہے عوام کا سوال

‏اسلام آباد ہائی کورٹ
نور مقدم قتل کیس کے ملزم ذاکر جعفر نے خواجہ حارث ایڈوکیٹ کو اپنا وکیل کرلیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت پر مدعی شوکت مقدم کو نوٹس جاری کردیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے تک پولیس سے نور مقدم قتل کیس کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا

لیہ چوک اعظم تحصیل ہسپتال ویکسینیشن سنٹر پر شدید رش ایمر جنسی میں تل دھرنے کو بھی جگہ نہ بچی۔۔۔۔۔۔ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ برائے مہربانی ہسپتال کے پچھلے پلاٹ میں ویکسینیشن لگوانے کے لئے آنے والوں کے لئے چھاوں کا انتظام کر دیں تاکہ ہسپتال میں رش کم ہو سکے اور ایمرجنسی کے لئے آنے والے افراد کی پریشانی کم ہو سکے

پاکستان کرکٹ بورڈ
‏ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
بابر اعظم قومی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے
قومی اسکواڈ میں محمد رضوان، شاہین آفریدی، آصف علی، حسن علی، شاداب خان، فہیم اشرف، حارث روف، محمد حفیظ، خوشدل شاہ اور عماد وسیم شامل

‏آصف علی اور خوشدل شاہ کی واپسی
15 رکنی اسکواڈ میں 5 بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز، 4 آلراؤنڈرز اور 4 فاسٹ باؤلرز شامل
یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شرکت کرے گی
ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل

Leave a Reply